Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کیریبین ویمنز کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ دبئی میں کھیلے گیا ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کپتان بسمہ معروف کے ون ڈے کیریئر کا 100واں میچ تھا جو ان کیلئے یادگار بن گیا۔ ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورز میں 159 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو اور ڈیانا بیگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی قومی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سدرہ امین نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ویمنز ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ اس شاندار فتح پر قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے خصوصی طور پر میدان میں جا کر پلیئرز کو مبارکباد دی۔
#West Indies Women in Pakistan and UAE in 2019#Pakistan Women#West Indies Women