Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل فور سیزن میں شرکت کیلئے گزشتہ رات دبئی پہنچ گئے اور انہوں نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی پہنچے ہیں جہاں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے ان کا استقبال کیا۔ لاہور قلندرز کے مزید ٖغیرملکی کھلاڑیوں نے ٹیم کو ابھی جوائن کرنا ہے۔
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن 17 فروری کو ٹیم جوائن کریں گے جبکہ نیپال کے باصلاحیت اسپنر سندیپ لمیچانے بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ وہ سڈنی تھنڈر کیجانب سے لیگ کھیل رہے ہیں اور بی بی ایل سے فارغ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بگ بیش لیگ کا فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔