Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم قومی ویمنز ٹیم کو سپورٹ کرنے پہنچی۔ پاکستان کی شاندار بولنگ پر ملتان سلطانز کے مال�� علی ترین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ویمنز ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ کپتان بسمہ معروف نے پوری ٹیم کا ملتان سلطانز سے تعارف کروایا۔
اس کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی گراؤنڈ پہنچے اور خواتین ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔ فیصلہ کن میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو صرف 159 رنز پر ڈھیر کیا۔ پاکستان کی ناشرا سندھو اور ڈیانا بیگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے کامیابی سے ہدف حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی۔
#West Indies Women in Pakistan and UAE in 2019#Pakistan Women#Multan Sultans#West Indies Women