Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب تک شاندار پرفارمنس کے باوجود بھی ٹائٹل نہیں جیت سکی۔ سرفراز احمد کی ٹیم دو مرتبہ فائنل میں پہنچی مگر دونوں ہی مرتبہ اسے شکست ہو گئی۔ 2016 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کیلئے میدان میں اتری تو اسے چھوٹی ٹیم تصور کیا جا رہا تھا مگر اس نے اپنی کارکردگی سے پہلے ہی سال خود کو بڑی ٹیم ثابت کر دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچی مگر اسے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست ہوئی۔ دوسرے سیزن میں کوئٹہ کی شاندار فارم جاری رہی مگر ایک بار پھر انھیں فائنل میں پشاور زلمی سے شکست ہو گئی۔ تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ کی پوزیشن چوتھی رہی۔
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کی ٹیم اب تک 31 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 17 میں کامیابی ملی اور 13 میں شکست ہوئی۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کوئٹہ کی ٹیم انتہائی خطرناک نظر آ رہی ہے۔ اسے کپتان سرفراز احمد، شین واٹسن، سنیل نارائن اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔