Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھیلنے کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔ دبئی پہنچنے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اس سال ہماری ٹیم مضبوط ہے اور ہم جان لڑانے کیلئے تیار ہیں۔ اپنی فارم بحال کرنے کے سوال کے جواب میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فارم پر کافی محنت کی ہے، کوشش اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔
عماد وسیم نے پی ایس ایل فور میں ٹیم کی حکمت عملی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل پر نظر نہیں ہے، ہم ہر ایک میچ کی پلاننگ کر کے فائنل تک رسائی ممکن بنائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے اور بیٹنگ ہمارا ہتھیار ہے کوشش کریں گے اس مرتبہ وکٹری اسٹینڈ تک جائیں۔