Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مضبوط بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود بھارتی سلیکٹرز ٹیم میں ردوبدل کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مناوا پرساد کا کہنا ہے کہ ریشب پانٹ، اجنکیا ریحانے اور وجے شنکر کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ مناوا پرساد نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ریشب پانٹ نے تمام فارمیٹس میں اچھی پرفارمنس دکھائی تاہم انھیں ابھی تجربے کی ضرورت ہے۔
اجنکیا ریحانے کے بارے میں کہا کہ وہ بھی اس وقت ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انھیں شامل کرنے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریشب پانٹ کو دھونی کے ہوتے ہوئے اسپیشلسٹ بیٹسمین کے طور پر بھی کھلایا جا سکتا ہے اور ان کی جگہ ناقص فارم کا شکار لوکیش راہول کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔