Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شعیب اختر کے ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور شائقین کرکٹ اس ٹویٹ کے بارے میں تجسس کا شکار ہیں۔ شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے کہا کہ میں ہوں شعیب اختر، آج کل کے جو بچے ہیں ان کو لگتا ہے انھیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بچوں میں 14 فروری کو واپس آ رہا ہوں اور میں تمھیں بتاؤں گا کہ تیزی آخر کہتے کس کو ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میں بھی اب لیگ کھیلو‍ں گا جس پر شائقین کرکٹ تجسس کا شکار ہو گئے کہ سابق فاسٹ بولر آخر کون سی لیگ کھیلیں گے۔ شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں 14 فروری کا ذکر کیا اور اسی روز پی ایس ایل شروع ہو رہی ہے۔
#Pakistan