Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے کیریبین ویمنز کے خلاف پہلی مرتبہ سیریز جیت لی۔ پاکستان کو 160 رنز کا ہدف ملا جو قومی ویمنز ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ یہ میچ اوپننگ بیٹسویمن ناہیدہ خان کیلئے تاریخ ساز ثابت ہوا جنہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔
ناہیدہ خان نے یہ کارنامہ 51ویں ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ ان سے قبل جویریہ خان، بسمہ معروف، نین عابدی اور ثناء میر ون ڈے کیریئر میں ایک ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔ 95 ون ڈے میچوں میں جویریہ خان کے سب سے زیادہ 2,457 رنز ہیں۔ بسمہ معروف 100 ون ڈے میچوں میں 2,342 رنز بنا رکھے ہیں۔
#West Indies Women in Pakistan and UAE in 2019#Pakistan Women#West Indies Women