Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شکست دے کر سیریز میں فتح اپنے نام کر لی۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہو۔ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے قومی ویمنز ٹیم کو 146 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم نے پلٹ کر واپس نہ دیکھا اور اگلے دونوں میچوں میں آسانی سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ سیریز جیتنے کے بعد کپتان بسمہ معروف نے ٹویٹ کیا کہ مجھے اس ٹیم پر فخر ہے۔ انھوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے پہلا میچ ہارنے کے بعد واپسی کی اور سیریز جیت لی۔
#West Indies Women in Pakistan and UAE in 2019#Pakistan Women#West Indies Women