Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کے ہمراہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دبئی پہنچ کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جلد از جلد پی ایس ایل کے زیادہ میچز پاکستان میں ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم یو اے ای میں کھیل رہے ہیں اور انھوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا ہے لیکن ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے پلیئرز کا حوصلہ بڑھتا ہے جو پچھلے دس سال سے نہیں ہو رہا۔ احسان مانی نے کہا کہ اس دفعہ آٹھ میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں اور اگلی دفعہ زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل بہت خاص ٹورنامنٹ ہے جس میں پلیئرز کی ڈویلپمنٹ ہوتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وہ تمام فرنچائزز کے شکرگزار ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرتے ہیں۔