Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مارک ووڈ نے پہلی اننگز میں صرف 8.1 اوورز کروائے اور آدھی کیریبین ٹیم کو ڈھیر کر دیا۔ فاسٹ بولر نے 41 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔
انھوں نے پوری اننگز میں برق رفتار بولنگ کرائی اور ان کی اوسط رفتار 88.88 میل فی گھنٹہ رہی جو کہ 9 سال بعد کسی انگلش بولر کیجانب سے تیزترین بولنگ تھی۔ اس سے قبل اجمل شہزاد نے 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف 88.98 میل فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے بولنگ کی تھی۔
انگلینڈ کیجانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ تیز بولنگ کا اعزاز آج بھی سابق فاسٹ بولر اسٹیو ہارمسن کے پاس ہے جنہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 2008 میں مسلسل 89.06 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی تھی۔
#England in West Indies 2019#England#West Indies