Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم میں کون سا وکٹ کیپر کھیلایا جائے؟ اس کیلئے لاہور قلندرز کے پاس چار آپشنز ہیں جس میں اے بی ڈویلیئرز، برینڈن ٹیلر، گوہر علی اور عمیر مسعود شامل ہیں۔ اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا 35 سال کی عمر میں اے بی ڈویلیئرز وکٹ کیپنگ کرنے کی حامی بھریں گے یا نہیں؟
اے بی ڈویلیئرز ساؤتھ افریقہ کیجانب سے کھیلتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں وکٹ کیپنگ کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ برینڈن ٹیلر کے پاس بھی بیٹنگ ساتھ کے وکٹ کیپنگ کا وسیع تجربہ ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں ان کا اسٹرائیک ریٹ محض 116.81 ہے جبکہ اے بی ڈویلیئرز کا ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیک ریٹ 135.16 کا ہے۔