Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر میں سے ایک سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے فینز کیلئے بری خبر یہ ہے کہ شاید وہ اب اسٹار آل راؤنڈر کو زیادہ وقت کرکٹ کھیلتا نہ دیکھ سکیں۔ کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" کی میزبان زینب عباس نے شاہد آفریدی سے جب ان کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھا تو انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد فیصلہ کروں گا۔
شاہد آفریدی نے آخری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اب وہ تقریبا 39 برس کے ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہونے کے بعد وہ گزشتہ تین سال سے دنیا بھر کی لیگ کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور اب پی ایس ایل کے بعد شاید وہ لیگ کرکٹ سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لیں۔ شاہد آفریدی اب تک 295 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔