Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ تمام ٹیموں کے کپتانوں اور مہمانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں مگر یہ ٹرافی آخر میں کس کے پاس جائے گی اس کا فیصلہ 17 مارچ کو کراچی میں ہو گا۔ پی ایس ایل فور کا باقاعدہ آغاز 14 فروری کو دبئی میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہ وگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دبئی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی تقریب رونمائی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، تمام فرنچائز مالکان اور اسپانسرز نے شرکت کی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ایونٹ کی مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Karachi Kings#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans