Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل سے کے شروع ہونے سے پہلے ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ ویسٹ انڈیز کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر سنیل نارائن انگلی کی انجری کی وجہ سے ابتدائی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ سنیل نارائن کی انجری کی وجہ سے متبادل کے طور پر میکس والر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سنیل نارائن ٹریڈنگ کے نتیجے میں لاہور قلندرز کو چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔
گزشتہ دنوں ختم ہونے والی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں ان کی انگلی کا زخم مزید گہرا ہو گیا تھا۔ ان کے علاج اور دستیابی کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔
اسپن بولر کا خلا پر کرنے کیلئے کوئٹہ نے انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کے لیگ اسپنر میکس والر کو سائن کر لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے سنیل نارائن کی انجری کو ٹیم کیلئے دھچکا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔