Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" کی 12ویں قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی مہمان بنے۔ شاہد آفریدی سے پاکستان سپر لیگ میں ان کی تیاریوں کے بارے میں سوال کیے گئے تو ساتھ ہی پچھلے سیزن کی بھی یادیں تازہ کی گئیں۔
پروگرام کی میزبان زینب عباس نے پی ایس ایل تھری میں شاہد آفریدی کے شاندار کیچ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ میں سوچ رہا تھا کوئی اچھا پکڑا جائے اس لیے میں نے بابر اعظم کو کہا کہ آپ آگے آ جاؤ اور میں خود باؤنڈری لائن پر چلا گیا۔
شاہد آفریدی نے مزید بتایا کہ جیسے ہی وہ باؤنڈری لائن پر پہنچے تو ایک اچھا کیچ پکڑ لیا جس کی ہر طرف دھوم مچ گئی۔ یاد رہے گزشتہ سیزن میں شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں عمر امین کا زبردست کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Karachi Kings#Quetta Gladiators#Multan Sultans