Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ 200 میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔ برطانوی میڈیا کو ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں انگلش بورڈ کے سربراہ سے دبئی میں ملاقات کے دوران اس سلسلے میں بات کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت تو نہیں دی جائے گی تاہم مذاکرات کا دروازہ ضرور کھولا جائے گا۔ احسان مانی نے کہا کہ 2022 میں ابھی وقت ہے، انگلینڈ بورڈ کے تمام سکیورٹی خدشات دور کیے جائیں گے جس کے بعد ہی باضابطہ دورے کی دعوت دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے اور لوگوں کو اب صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ انگلینڈ نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
#Pakistan#England