Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ایس ایل سے بہت سے کرکٹرز سامنے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس سال بھی نئے کھلاڑی ملیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو ورلڈکپ میں بھی موقع مل سکتا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں مقابلے کا معیار بہترین ہے تاہم اگر لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل ہوا تو مزہ دوبالا ہو جائے گا اور میرے خیال میں پاکستانی فینز بھی اس مقابلے کا انتظار کر رہے ہوں گے۔