Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو آسٹریلیا کے ہال آف فیم کرکٹرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ سنبھالنے کے باعث میلبرن میں منعقدہ تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس کی خبر ہوئی تو گراؤنڈ میں ہی پریکٹس کے دوران ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ پینل میں شامل ڈیرن بیری نے کہا کہ ڈین جونز کو اس وقت میلبرن میں ہونا چاہیے تھا مگر وہ ہمارے ساتھ موجود ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈین جونز نے اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پی ایس ایل کا بےچینی سے انتظار ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے بھی ڈین جونز کو مبارکباد دی۔