Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر لیگ اسپنر فواد احمد نے ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ پانے کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد احمد کو آسٹریلیا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کو موقع تو نہ ملا لیکن 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کینگروز ٹیم کی نمائندگی کی۔
37 سالہ لیگ اسپنر نے 6 سال قبل آسٹریلیا کی طرف سے آخری میچ کھیلا تھا لیکن وہ پرامید ہیں کہ انھیں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں ایک آخری موقع مل سکتا ہے۔
آسٹریلیا کے رواں ہوم سیزن میں انھیں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلایا گیا اور نہ ہی دورہ بھارت کیلئے فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل سکتے ہیں۔ فواد احمد نے اپنے بیان میں کہا ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہونے کے بعد وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر فوکس کریں گے۔
#Australia