Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے ورلڈکپ کیلئے اپنے قوانین میں ایک بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہر ورلڈکپ سے قبل تمام بورڈز کو ایونٹ میں کھیلنے والے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو فراہم کرنا ہوتی تھی لیکن اس سال ایسا نہیں ہو گا۔ تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ اس دفعہ صرف حتمی 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست ہی دی جائے جس کیلئے 23 اپریل کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
ٹیم میں تبدیلی کی صورت میں متعلقہ بورڈ ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو باقاعدہ درخواست جمع کرائے گا اور ٹھوس وجوہات کی بنا پر ہی ٹیم میں تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔ کسی کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کی صورت میں اس کھلاڑی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی ہو گا۔
ورلڈکپ سے قبل پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے اور ہیڈکوچ مکی آرتھر پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ دورہ انگلینڈ میں وہی ٹیم کا حصہ ہو گا جس نے ورلڈکپ کھیلنا ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#Bangladesh#Australia#South Africa#England#Sri Lanka#New Zealand#West Indies#Afghanistan