Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کے ورلڈکپ 2021 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
اگر 2017 کی طرح بھارت اس بار بھی باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو 6 پوائنٹس سے محروم ہو جائے گا اور یہ پوائنٹس قومی ویمنز ٹیم کو مل جائیں گے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق ویمنز چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز ورلڈکپ 2021 کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ اگر بھارتی ٹیم نے 6 پوائنٹس گنوا دیے تو اسے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ بھارت کیجانب سے پاکستان کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
#Pakistan Women#India Women