Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ 2016 میں شروع ہوئی جس میں زبردست پلیئرز سمیت ہر چیز شامل تھی مگر تین برسوں سے اس ایونٹ میں ایک کمی تھی اور وہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کی عدم شرکت تھی جو اس سال پوری ہو جائے گی۔ پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے اے بی ڈویلیئرز کو منتخب کیا تو شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی کی بھی خواہش پوری ہو گئی۔
کرِک اِن جِف کے پروگرام میں جب شاہد آفریدی سے یہ سوال ہوا کہ وہ کون سے غیرملکی کھلاڑی کو پی ایس ایل میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں تو شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اے بی ڈویلیئرز کو پی ایس ایل میں کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے اور اچھی بات ہے کہ وہ اس سال کھیل رہے ہیں۔ اے بی ڈویلئیرز نے پی ایس ایل فور کے میچز کیلئے پاکستان آنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔