Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاکستان کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتا دیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح اب��ی ٹیم پرفارم کر رہی ہے اگر ورلڈکپ میں بھی اسی طرح کارکردگی رہی تو پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا حارث سہیل کو مسلسل موقع دینا چاہیے، وہ بڑی اننگز کھیلنے والا کھلاڑی ہے اور ٹیم کو بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے حسن علی، بابر اعظم، شاداب خان اور فہیم اشرف کا نام لے کر کہا کہ یہ وہ کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاروں کھلاڑی کرکٹ کی دنیا میں بہت بڑا نام بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ نوجوان کرکٹرز نے وقت سے پہلے خود کو بڑا کھلاڑی تصور کر کے اپنی کرکٹ برباد کر لی تھی۔