Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین کمار سنگاکارا نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کے موجودہ دور میں سب سے بہترین کرکٹر قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ آج کی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی کوئی ان کے قریب ہے۔
سابق سری لنکن بیٹسمین نے کہا کہ ویرات کوہلی جب کیریئر کا اختتام کریں گے تو تاریخ کے بہترین نہیں تو تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ضرور ہوں گے۔
کمار سنگاکارا کے ساتھ مہیلا جےوردنے نے بھی ویرات کوہلی کی تعریف کی۔ مہیلاجےوردنے نے کہا کہ ویرات کوہلی صورت حال کو بہت اچھی طرح استعمال کرتے ہیں اور دباؤ کی صورت میں مزید اچھا کھیلتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سچن ٹنڈولکر کو دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے اور اب ویرات کوہلی کا دور ہے۔
#India#Sri Lanka