Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی اکثریت وہی ہے جو پچھلے سیزن میں نظر آتی رہی البتہ کچھ کھلاڑیوں نے اس بار ٹیم تبدیل کر لی ہے۔ شاہد آفریدی کو اس بار ملتان سلطانز نے منتخب کیا ہے اور شاہد آفریدی کی پی ایس ایل میں یہ تیسری ٹیم ہے۔ مصباح الحق بھی گزشتہ تین سیزن اسلام آباد یونائیٹڈ کیجانب سے کھیل کر اس بار پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اتریں گے۔
محمد حفیظ نے تین ایڈیشن پشاور زلمی کیجانب سے کھیلنے کے بعد اب بطور کپتان لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ہے۔ عمر اکمل نے پہلے تین پی ایس ایل سیزن لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلے اور چوتھے ایڈیشن میں وہ کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے علاوہ آندرے رسل، ک��رلوس بریتھ ویٹ، ڈوائن اسمتھ بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Karachi Kings#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans