Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ سے متعلق ایک اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں کئی پاکستان کھلاڑی ملوث پائے گئے اور الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں سزا بھی دی گئیں۔ پی سی بی نے اس سال اس قسم کے اسکینڈل سے کھلاڑیوں کو دور رکھنے کیلئے سخت ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے۔
پی سی بی نے تمام فرنچائزز سے ایک کنٹریکٹ پر دستخط لیے ہیں جس کے تحت پی ایس ایل کے دوران کسی کھلاڑی کو نجی پارٹی میں جانا اور کسی بھی نامعلوم شخص سے ملاقات کرنا منع ہے۔
میڈیا مینجر کی اجازت کے بغیر کسی کھلاڑی کو انٹرویو دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم مالکان کو پلیئرز کے کمروں میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں موبائل استعمال کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Karachi Kings#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans