Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں مہمان بنے جس میں انھوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا تھا۔ انھوں نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہی سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 بنا کر تیزترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
شاہد آفریدی کا یہ ریکارڈ 13 سال بعد نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے توڑا تھا جو بعد میں اے بی ڈویلیئرز نے 31 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنے نام کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنی اس سنچری کے حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس بلے سے انھوں نے تیزترین سنچری اسکور کی تھی وہ بیٹ سچن نے معین خان کو دیا تھا جو وقار یونس نے ان سے لے لیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بعد میں وقار بھائی نے وہ بلا مجھے دیا جس کے ساتھ میں نے تیزترین سنچری اسکور کی۔
#Pakistan#India