Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے کرِک اِن جف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں شرکت کی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ زندگی میں آپ نے ایسا کونسا کام کیا ہے جس پر آپ کو آج بھی افسوس ہو؟ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف بال ٹیمپرنگ واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر مجھے آج بھی افسوس ہے، میں مانتا ہوں کہ مجھے وہ حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا۔
2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ انہیں بال کو چباتے ہوئے صاف دیکھا گیا جس کے بعد ان پر دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں محمد یوسف قومی ٹیم کے کپتان تھے اور آخری میچ میں ان کی عدم موجودگی کے باعث شاہد آفریدی کو کپتان بنایا گیا تھا۔
#Pakistan#Australia