Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی لیگ کا حصہ ہوں گے۔ چوکے چھکے لگانے کیلئے مشہور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل میں پہلی بار شائقین کو محظوظ کریں گے۔ 2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں چار گیندوں پر چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپیئن بنانے والے کارلوس بریتھ ویٹ بھی پہلی پی ایس ایل میں اپنا ڈبیبو کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس، زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور کولن منرو بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے وین پارنیل، آسٹریلیا کے ڈینیئل کرسٹن، فواد احمد، ایرون سمرز اور بین ڈنک پہلی بار پی ایس ایل میں شریک ہوں گے۔ انگلینڈ کے این بیل، فل سالٹ، لیام لینوگسٹون، وین میڈسن، ٹام مورز، لوری ایونز اور ہیری گورنی پہلی بار لیگ میں حصہ لیں گے۔ افغانستان کے ظاہر خان اور نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی مرکز نگاہ ہوں گے۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Karachi Kings#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans