Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے الگ ہو گئے تھے۔ انھوں نے 99 بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میچز کھیل کر 98 وکٹیں حاصل کیں اور وہ آج بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں جب شاہد آفریدی سے سوال ہوا کہ ان کا یہ ریکارڈ کون توڑ سکتا ہے تو انھوں نے افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان کا نام لیا۔
راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ابھی تک صرف 35 میچز کھیلے ہیں جس میں ان کی وکٹوں کی تعداد 64 ہے جو مستقبل میں بڑھتی جائے گی اور یقیناََ وہ شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
#Pakistan#Afghanistan