Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والی پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگز میں ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگز میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس ٹی ٹوئنٹی ویمن بیٹرز رینکنگز میں بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستان کی کپتان بسمہ معروف کی رینکنگ میں تین درجہ بہتری ہوئی اور وہ 15ویں پوزیشن پر آ گئیں۔
جویریہ خان بیٹرز رینکنگز میں سولہویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ویمن بولرز رینکنگز میں آسٹریلیا کی میگن کا پہلا نمبر ہے۔ پاکستان کی ناشرہ سندھو 12ویں اور ندا ڈار 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ انعم امین دو درجہ ترقی کے بعد 19ویں اور ثناء میر چھ درجہ ترقی کے بعد 28ویں پوزیشن پر آ گئیں۔ پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والی ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ویمن آل راؤنڈر بن گئیں۔
#Pakistan Women