Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے سزن فور کے دوران 15 فروری کو بچوں کے کینسر اور 10 مارچ کو بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا جائے گا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق 15 فروری کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز بعد ازاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں کھلاڑی اور کمنٹیٹرز گولڈن ربن پہن کر کینسر سے آگاہی کی مہم میں حصہ لیں گے۔
10 مارچ کو بریسٹ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران کھلاڑی پنک ربن پہن کر میچز میں شریک ہوں گے۔ اسٹمپس پر بھی گلابی رنگ نمایاں ہو گا۔ دونوں اسٹیڈیمز میں بھی انہی رنگوں کی تھیم نظر آئے گی۔