Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین فیلڈرز میں سے ایک جونٹی رہوڈز کے بھی 5 فیورٹ فیلڈرز ہیں۔ جونٹی رہوڈز نے ایک انٹرویو میں اپنے پانچ فیورٹ فیلڈرز کے نام بتائے جس میں ایک نام سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ فیلڈر رہے ہیں۔ ہرشل گبز کا نام لیتے ہوئے جونٹی رہوڈز نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ میں ہرشل گبز کے ساتھ فیلڈنگ کروں۔ جونٹی رہوڈز کے فیورٹ فیلڈرز میں انگلینڈ کے سابق کپتان پول کولنگ ووڈ کا نام بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اے بی ڈویلیئرز کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جب مجھے جنوبی افریقہ کا فیلڈنگ کوچ بننے کا موقع ملا تو میں ہمیشہ ڈویلیئرز سے کہتا تھا کہ وکٹ کیپنگ کی جگہ انہیں فیلڈنگ کرنی چاہیے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ مجھ سے بھی بہتر فیلڈر تھے اور آخر میں جونٹی رہوڈز نے بھارتی بیٹسمین سریش رائنا کو موجودہ دور میں سب سے بہترین فیلڈر قرار دے دیا۔
#South Africa