Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شینن گیبریل پر آئی سی سی کیجانب سے چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن امپائرز نے گیبریل کو ان کے کہے ہوئے ہم جنس پرستی پر مبنی نازیبا الفاظ پر خبردار کیا تھا۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو میں سنا گیا ہے کہ جو روٹ نے گیبریل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کو تضحیک کیلئے استعمال نہ کریں کیونکہ ہم جنس پرست ہونے میں کوئی غلط بات نہیں۔
شینن گیبریل پر آرٹیکل 2.13 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ پابندی لگنے کے بعد شینن گیبریل انگلینڈ کے خلاف چار ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ شینن گیبریل کو 2018 میں بھی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ سے معطل کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ٹکرانے پر ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
#England in West Indies 2019#England#West Indies