Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فور کی سب سے مضبوط ٹیم قرار دے دیا ہے۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی تمام ہی ٹیمیں مضبوط ہیں، خاص کر لاہور قلندرز کی ٹیم بہت مضبوط ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی ایک مرتبہ کی چیمپئن اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جبکہ اے بی ڈویلیئرز کی موجودگی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم بنا دیا ہے۔
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے پہلے تین ایڈیشنز میں سفر کامیاب نہیں رہا اور تینوں مرتبہ فرنچائز کو آخری پوزیشن ملی لیکن اس دفعہ کرکٹ ماہرین لاہور قلندرز کی ٹیم کو مضبوط اور متوازن قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کے چوتھا ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گی جس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان چوتھے سیزن کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔