Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے اپنے تمام فینز کو تحفہ دے دیا۔ پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا پشتو زبان میں آفیشل نغمہ جاری کر دیا ہے۔ پشاور زلمی کا یہ نغمہ خیبرپختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہے جس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔
یہ نغمہ نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہیں۔ پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے۔
یہ پشتو نغمہ صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختونخوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔