Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو افتتاحی تقریب سے پہلے ہی جھٹکا لگ گیا۔ امریکی گلوکار پٹبل نے آخری وقت میں افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔ پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ پٹبل اور بونی ایم کو بھی شامل کیا گیا تھا مگر اب ویڈیو پیغام کے ذریعے پٹبل نے دبئی نہ آنے کی وجہ بتا دی۔
پٹبل نے کہا کہ دبئی کی فلائٹ بہت طویل تھی پائلٹ نے جب جہاز کی ٹیسٹ فلائٹ لی تو انجن میں خرابی پیدا ہو گئی جو نہ جانے کی وجہ بنی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اور پی سی بی نے میری دبئی آمد کی بھرپور کوشش کی مگر بدقسمتی سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔
پٹبل نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے شائقین سے نہ آنے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ اگلے سال ضرور پی ایس ایل میں شریک ہوں گے۔ پٹبل نے سیزن فور کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔