Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ امام الحق کو اکیسویں کھلاڑی کے طور پر پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا یے۔ پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امام الحق کی شمولیت سے زلمی اسکواڈ مزید مضبوط ہو گا۔
23 سالہ امام الحق 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے 853 رنز بنا چکے ہیں تاہم وہ پاکستان کیلئے اب تک کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکے ہیں۔ امام الحق پاکستان کیجانب سے 21 ون ڈے میچز میں پانچ سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1,090 رنز بنا کر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ چار سال میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔