Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکاروں نے دبئی میں پریس کانفرنس کی اور افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پی ایس ایل فور کا نغمہ تیار کرنے والے شجاع حیدر اور فواد خان نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا بنانے کیلئے انھیں منتخب کیا گیا جو ان کیلئے بڑے فخر کی بات ہے اور وہ افتتاحی تقریب میں بھی شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔
جنون بینڈ کے سلمان احمد اور علی عظمت بھی شائقین کا جنون آسمان پر پہنچانے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کی افتتاحی تقریب شاندار ہو گی۔ سلمان احمد نے کہا کہ انھوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور پی ایس ایل ان کیلئے اہم ایونٹ ہے۔ علی عظمت نے کہا کہ غیرملکی کرکٹرز پاکستان کی مہمان نوازی سے ضرور خوش ہوں گے۔