Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کے دورے کو یادگار اور اپنے کیریئر کا سب سے بہترین دورہ قرار دے دیا۔ کیریبین ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر شکیرہ سیلمان نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ شکیرہ سلیمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے ملک میں کھیلنا بہت خوش آئند بات ہے اور ان کا یہ دورہ یادگار ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی کیونکہ یہ میرے کیریئر کا اب تک کا سب سے بہترین دورہ تھا۔ شکیرہ سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں شامل ہونے پر فخر ہے۔
انیسا محمد نے بھی دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور میں دوسری ٹیموں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ انھیں بھی وہاں جا کر کھیلنا چاہیے۔
#West Indies Women in Pakistan and UAE in 2019#Pakistan Women#West Indies Women