Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان ہو گا یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ دبئی میں فواد رانا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں رانا صاحب کی کوششوں اور کاوشوں سے سب واقف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فواد رانا نے گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جو کہ قابل تحسین ہے۔ پشاور زلمی کے مالک کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے جس میں تمام فرنچائز اونرز کی انتھک محنت شامل ہے۔ ایکشن سے بھرپور ایونٹ کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا۔