Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کی آن فیلڈ شاندار کارکردگی تو سب کے سامنے ہے اور آف دی فیلڈ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا کلچر بہت اچھا نظر آتا ہے۔ ہر ایک کھلاڑی کی کامیابی پر جشن منانے کی بات ہو یا پھر سالگرہ کا جشن، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اسے بہترین انداز میں مناتے ہیں۔ گزشتہ روز حسین طلعت کی سالگرہ کے موقع پر بھی ایسا ہی ایک جشن ہوا جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے منفرد انداز میں حسین طلعت کی سالگرہ منائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ظفر گوہر نے حسین طلعت کے کمرے کے دروازے پر ان پر پانی اور دیگر اشیا پھینکی جس پر دونوں کھلاڑیوں مذاق مذاق میں ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔ آخر میں حسین طلعت نے برتھ ڈے سرپرائز دینے پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیجانب سے جاری ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔