Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز شکست کے ساتھ ہوا ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ محمد مٹھن 62 اور محمد سیف الدین 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیویز کیجانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3، 3 شکار کیے۔
نیوزی لینڈ نے 233 رنز کا ہدف 44.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ مارٹن گپٹل 117 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہینری نکولس 53 رنز بنا کر دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔ یہ بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ میں 22ویں شکست تھی۔
نیوزی لینڈ میں کھیلتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو اب تک 10 ون ڈے، 7 ٹیسٹ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا ہے۔ کیویز کے دیس میں بنگلہ دیش کی ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔
#Bangladesh in New Zealand 2019#Bangladesh#New Zealand