Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کیجانب سے اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ پانے والے فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل نے میرا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں آج جو بھی ہوں وہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہوں۔ اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں جہاں ہماری کارکردگی دیکھی جاتی ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر ہماری کارکردگی پی ایس ایل کے ذریعے ہی لوگوں تک پہنچتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے کراچی کنگز کے خلاف نصف سنچری اسکور کی تھی تو ہیڈکوچ مکی آرتھر میرے پاس آئے اور مجھے بتایا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے جس سے نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔