Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آج پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور یہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بغیر پہلا سیزن ہو گا۔ پاکستان سپر لیگ کو شروع کروانے اور پہلے تین سال کامیابی سے لیگ کے انعقاد میں نجم سیٹھی کا اہم کردار رہا۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کی طرف پہلا قدم بھی نجم سیٹھی کے دور میں اٹھایا گیا جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہوا۔
اس کے بعد دنیا بھر کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ورلڈالیون نے پاکستان کا دورہ کیا۔ پی ایس ایل تھری کے میچز بھی لاہور اور کراچی میں کروائے گئے جس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم دورہ پاکستان پر آئی۔ پی ایس ایل فور کے موقع پر نجم سیٹھی نے تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے اس سال بھی پی ایس ایل کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Karachi Kings#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans