Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پی ایس ایل سیزن فور کے آغاز سے پہلے ٹویٹر پر اپنی ٹیم کِٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔ سکندر رضا نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کریں اور اسٹیڈیمز کو بھر کر اس بار بھی کامیاب بنا دیں۔
پاکستانی نژاد زمبابوین کھلاڑی پہلی مرتبہ پی ایس یل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کراچی کنگز نے سکندر رضا کو گولڈ کیٹیگری سے ٹیم میں منتخب کیا تھا۔ کراچی کنگز رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ آج ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے سیزن میں ناکام ہونے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم نے گزشتہ دو ایڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔