Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دس مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئیں۔ پشاور زلمی کو پانچ میچوں میں فتح ملی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار بار کامیابی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کو ختم ہوا۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ہی پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔
شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ 2016 اور 2017 کے پہلے کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور دونوں مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک رن سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی لیکن ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی۔
گزشتہ سیزن میں دونوں ٹیموں کا ایلمنیٹر میں آمنا سامنا ہوا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کیلئے 25 رنز درکار تھے اور انور علی کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست ہو گئی تھی۔ رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ آج اور دوسرا لیگ میچ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔