Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

عالمی ورلڈکپ کا میلہ رواں سال انگلینڈ میں لگے گا جس کا آغاز 30 مئی کو ہو گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو شیڈول ہے جس کیلئے پاکستان کے سابق کپتان معین خان نے اپنی ٹیم منتخب کر لی ہے۔ معین خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں ہونے والے روایتی حریفوں کے میچ میں وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گے اور انھیں امید ہے کہ پاکستان اس دفعہ ورلڈکپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت توڑ دے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو انگلینڈ میں ہی شکست دی تھی اور شاہینوں کی بولنگ بھی بہت مضبوط ہے۔ معین خان نے مزید کہا کہ اس پاکستانی ٹیم میں بھرپور صلاحیت ہے کہ روایتی حریف کو ورلڈکپ میں شکست دے سکے کیونکہ بیٹنگ میں بہت بہتری نظر آ رہی ہے۔