Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے باوجود لاہور قلندرز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ دورہ ساؤتھ افریقہ پر مشکلات کا شکار نظر آنے والے فخر زمان نے پی ایس ایل فور میں زبردست آغاز کیا ہے۔ فخر زمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 43 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔
فخر زمان کی دھواں دھار اننگز میں 6 چوکے اور تین فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کو اچھا آغاز ملا لیکن اختتامی اوورز میں بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے جو لاہور قلندرز کی شکست کی وجوہات میں سے ایک وجہ بنی۔ لاہور قلندرز کو افتتاحی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔